احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید کر دی

لاہور(آئی این پی) احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔ سابق کپتان راشد لطیف کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش رہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، میڈیا کے نمائندوں نے جب اس حوالے سے احسان مانی سے استفسار کیا تو انھوں نے اسے ’فیک‘ قرار دیا۔اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں 52 سالہ راشد لطیف نے دعوی کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے 75 سالہ چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔ یاد رہے کہ احسان مانی کے تین سالہ عہدے کی مدت رواں برس 4 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، چند ماہ قبل ان کی جانب سے مستعفی ہونے کی بات منطقی بھی نہیں لگتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close