ویرات اور انوشکا کا بیٹی ومیکا کو سوشل میڈیا کے سامنے نہ لانے کا فیصلہ

نئی دہلی (آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی ومیکا کو سوشل میڈیا کے سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ انکشاف ویرات کوہلی نے ہفتے کی شام انسٹاگرام پر، آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر ویرات نے اپنی بیٹی ومیکا کے نام کا مطلب بھی بتایا۔سیشن کے دوران ایک فین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے پوچھا کہ ومیکا کا مطلب کیا ہے؟ اور وہ کیسی ہے، اور برائے مہربانی کیا ہم اسکی ایک جھلک دیکھ سکتے ہیں؟جس پر ویرات کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ومیکا ایک مذہبی نام ہے اور جہاں تک جھلک دکھانے کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک بچی اس قابل نہ ہوجائے کہ وہ خود سوشل میڈیا کو سمجھنے لگے اور اپنی پسند کا انتخاب کرسکے، تب تک ہم اسے سوشل میڈیا کے سامنے نہیں لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close