ٹوکیو (اے پی پی) میانمار اور جاپان کے درمیان فٹبال میچ احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان نے میانمار کی فٹبال ٹیم کو عالمی فٹبال کپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں دس صفر سے عبرتناک شکست دی۔ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی ٹیم کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر احتجاج کا نشانہ بنتا رہا۔میانمار سکواڈ کے کم سے کم دس کھلاڑیوں نے میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔ قومی ترانے کے دوران متبادل گول کیپر نے احتجاج کی علامت مانے جانے والا تین انگلیوں کا سلوٹ کیا۔کپتان زا مِن تُن میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ این ایچ کے سے بات کرتے ہوئے اس ڈیفنڈر نے کہا کہ وہ، فوجی بغاوت کے مخالف فٹبال شائقین کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے۔میانمار کی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو نہ صرف معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں