زمبابوے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان دوسرا ون ڈے کب کھیلا جائے گا؟

ہرارے (اے پی پی) زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 2 جون جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 جون کو کھیلاجائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close