آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔رینکنگ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ٹاپ ٹین باؤلرز کی فہرست میں موجود واحد پاکستانی باؤلر محمد عامر 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم ابھی بھی پہلے،فخرزمان ساتویں اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں عماد وسیم ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کے آف سپنرمہدی حسن سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بدولت دوسرے جبکہ مستفیض الرحمان نویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close