عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر نے اداکاری کی دنیا میں بھی انٹری دیدی

کراچی (آئی ای ن پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں بھی انٹری دے دی۔شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ سونیا کے ہمراہ نجی ٹی وی میں شریک ہوئے تھے اور دوران شو میزبان احسن خان نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک ٹی وی کے لیے ایک سین شوٹ کرواچکے ہیں جو 3 سے 4 ماہ کے دوران نشر کیا جائے گا۔میزبان کے سوال پر شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک مختلف جگہوں پر کچھ ڈرامہ سین شوٹ کرواچکے ہیں جو جلد نشر کیے جائیں گے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور ثانیہ تو مجھ سے کہتی بھی ہیں کہ آپ ہر کچھ روز بعد کسی نہ کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میری ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے کیوں کہ میں کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ انسان کو زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم بھی کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close