برطانیہ کا پاسپورٹ میرا حق ہے، محمد عامر نے آئی پی ایل کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

کراچی (پی این آئی) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے واضح کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے نہیں جا رہے ، انہیں زیادہ خوشی اس بات کی ہوگی کہ وہ اپنے ملک کی طرف سے لیگ کھیلنے جائیں۔محمد عامر نے کہا کہ ان کے پاس برطانیہ کا رہائشی کارڈ موجود ہے اور برطانیہ کا پاسپورٹ بھی ان کا حق ہے لیکن وہ کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ وہ برطانوی پاسپورٹ پر آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے بلکہ اگر ممکن ہوسکا تو پاکستان کے نمائندے کے طور پر ہی آئی پی ایل کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم ان کی فیملی بن چکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ محمد عامر برطانوی پاسپورٹ پر آئی پی ایل میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close