شاہد آفریدی سے متعلق افسوسناک خبر آگئی، مداح شدید پریشان

لاہور (پی این آئی) ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان پی ایس ایل 6 میچوں کے لئے کراچی میں ٹریننگ کر رہے تھے جب ان کی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی کی جگہ ملتان سلطانز نے خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کی ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں درد محسوس ہوا اور مجھے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا پڑا، بدقسمتی سے مجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور اب میں ابوظہبی میں بقیہ میچز میں اپنی ٹیم ملتان سلطان کے لیے نہیں کھیل سکوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں مایوس ہوں کہ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہوں لیکن میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ ٹرافی جیتے‘‘۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بائیں ہاتھ کے بلے باز عمر امین اور ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازی کو خیبر پختونخوا کے ثمین گل اور خالد عثمان کو اپنے سکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close