ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے ”فین” نکلے

ممبئی(یواین پی)شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کو ویسے تو پوری دنیا میں ہی پہچانا جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن اس خطے میں ان کی وفات کو طویل مدت گزر جانے کے بعد بھی ان کے کلام اور گیتوں نے شائقین موسیقی کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کا کلام سُن رہے ہیں۔ ویڈیو میں کوہلی ہاتھ میں اپنی کافی کا کپ تھامے کہتے ہیں کہ میرے دن کا آغاز میری کافی، کچھ بہترین میوزک کے ساتھ ہوتا ہے۔ویڈیو میں وہ اپنے اسپیکرز کو بھی دکھاتے ہیں جس میں نصرت فتح علی خان کا کلام ‘اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے’ لگا ہوا ہے۔ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے لیکن شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نصرت فتح علی خان سے یہ لگاؤ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close