اب آپ بغیر ویزہ روس جاسکتے ہیں، روسی حکومت نے خوشخبری سنا دی

ماسکو (پی این آئی) روس نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت دے دی۔روسی وزیر اعظم میخائل مشتین کی جانب سے فٹبال شائقین کی ویزا فری انٹری کے حکم نامے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ یہ سہولت ملنے کے بعد فٹبال شائقین یوئفا چیمپینز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے ٹکٹ اور فین آئی ڈی کے ساتھ روس میں میچ دیکھنے جاسکیں گے۔روسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہوگی، اس کے علاوہ روس میں رہتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close