شاہد آفریدی کا داماد کون ہو گا؟ حتمی اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) معروف کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق کر دی ہےکہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔متعدد سولوں کے جواب میںشاہد آفریدی نے کہا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیاتاہم شاہد آفریدی نے واضح کر دیا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جب کہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔۔۔۔۔

کیا شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی رشتہ دار بننے جارہے ہیں؟ - Sport -  Dawn News

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کہاں کروائے جائیںگے؟ منظوری مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اسے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے تمام معاملات پر مکمل منظوری مل گئی ہے۔جمعرات کو جاری ہونے والے پی سی بی کے بیان کے مطابق وہ آج جمعرات کو چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا، جس کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ ‘ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظبی سپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کے لیے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائے گی، جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پرپی سی بی سٹاف کے مشکور ہیں جنہوں نے جون میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت جاری رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے ذریعے شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close