بلدیاتی اداروں کو سپورٹس فنڈ دینے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی) محکمہ بلدیات نے مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کااعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے صوبے میں مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے 2فیصدبجٹ مختص کرنے کااعلان کیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے مقامی حکومتوں کے نام نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ ہر مالی سال میں سے 2 فیصد بجٹ کھیلوں پر خرچ کیا جائے گا، کھیلوں کیلئے مختص کیا گیا بجٹ کسی اور کام پر خرچ نہیں کیا جائے گا۔نورالامین مینگل کے مطابق کھیلوں کے فروغ میں مختص بجٹ کے استعمال کیلئے مقامی حکومتیں پنجاب سپورٹس بورڈکے تعاون سے جامع پلان تیار کریں گی اورمیٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل و ٹان کمیٹیاں اور تحصیل کونسلز اپنی اپنی حدود میں علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں گی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close