آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

لاہور (پی این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔ پاکستانی کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ اختتام پذیر سیریز میں اپنی مستقل اور عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے اپریل 2021ء میں آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کیا ، شائقین اور آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ اپریل کے فاتح کے طور پر ان کا انتخاب کیا گیا ۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بابر کے میچ وننگ 82 گیندوں میں 94 رنز نے انہیں کیریئر کے بہترین 865 پوائنٹس تک پہنچنے کے لیے 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے ہدف کے کامیاب تعاقب میں انہوں نے 59 گیندوں میں 122 رنز بھی سکور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close