پی ایس ایل پر تنقید کرنیوالے بھارتیوں کو آئی پی ایل منسوخ ہونے پر ڈیل سٹین کا ایسا جواب کہ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

لاہور (پی این آئی) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے کورونا کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی معطلی پر ٹرول کرنے والے بھارتی صارف کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معطلی پر اسکا ماضی یاد دلا دیا۔ پی ایس ایل 6 کے معطل ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل سٹین کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ماحول میں کم از کم گزشتہ آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔ڈیل سٹین نے صارف کو انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب میں صرف اتنا کہا کہ ’آپ واقعی مزاحیہ ہیں‘۔اب کھلاڑیوں میں کورونا پھیلنے کے باعث آئی پی ایل کی معطلی پر 37 سالہ ڈیل سٹین بھارتی صارف کو ماضی یاد دلانا نہ بھولے۔ڈیل سٹین نے 4 مارچ کو کیے گئے بھارتی صارف آشیش کے اس ٹویٹ پر دو ماہ گزرنے کے بعد دوبارہ جواب دیتے ہوئے ’ہائے‘ کہا اور ٹرول کردیا۔ڈیل سٹین نے لکھا کہ ’اگرچہ آشیش نے اس موقع پر اپنے آپ کو بیوقوف ثابت کیا لیکن جب لوگوں کی صحت پر بات آجائے تو کسی کا مذاق کسی طور مناسب نہیں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آشیش کو یہاں سبق سیکھنے کو ملیں گے‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل سٹین نے ویب شو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتے ہیں اور پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے جس سے کرکٹ نظر انداز ہوتی ہے اس لیے وہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل پر ترجیح دیتے ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے رواں برس آئی پی ایل سے راہیں جدا کر لی تھیں۔ ڈیل سٹین 2008ء سے آئی پی ایل کا حصہ تھے اور گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close