پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں اور کب کھیلے جائیں گے ، پی سی بی نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائزز نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیگ کے رواں سیزن کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے باقاعدہ مطالبہ کیا۔پی سی بی نے فرنچائزز کے مطالبے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت سے مشاورت کے بعد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close