اسلام آباد(پی این آئی)بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے فوری طورپر چارٹرڈ فلائیٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔فوری طورپر ایسے انتظامات ممکن نہیں جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔گزشتہ ہفتے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن پابندیوں کے اعلان سے پہلے اپنے انتظامات کرکے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوٹے ہیں۔ اب حکومت نے پندرہ مئی تک بھارت سے انیو الی تمام فلائٹس پرپابندی عائد کررکھی ہے اور ساتھ پانچ سال جیل کابھی عندیہ دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے کہا کہ یہ کھلاڑی اپنی مرضی سے آئی پی ایل کھیلنے گئے ہیں،یہ اس وقت قومی ڈیوٹی پر نہیں، بھارت کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ میچز کے لیے بہترین بائیو سکیور ببل کے انتظامات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں