آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، قومی ٹیم سے متعلق بری خبر آگئی

دبئی (آئی این پی )بین الااقومی کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے جبکہ ٹی 20 کی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ پچھلے تین سالوں کے دوران کھیلے گئے 30 ون ڈے میچز میں سے 20 میں کامیابی حاصل کی۔ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انڈیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں چھٹا نمبر ہے۔ہر سال مئی کے مہینے کے شروع میں گزشتہ تین سالوں کے دوران کھیلے گئے میچوں کی بناید پر ٹیم رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close