لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے،قومی کرکٹرز کے حالیہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30جون کو ختم ہو رہی ہے اور کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے نجی ٹی وی کے مطابق کنٹریکٹس کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق، چیف سلیکٹر محمد وسیم، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان مشاورت کریں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا، فاسٹ بولر حسن علی، آل رائونڈر فہیم اشرف اور عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے جبکہ عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں ہے،فاسٹ بولر حارث رف اور محمد حسنین کو سی کیٹگری جبکہ فخر زمان کو بی کیٹگری میں ترقی مل سکتی ہے لیکن اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے، محمد حفیظ کو ایک بار پھر کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، انہوں نے فروری میں سی کیٹگری لینے سے انکار کیا تھا، اس وقت محمد رضوان کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی تھی جبکہ فواد عالم کو سی کٹگری میں شامل کیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی ایک فارمیٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں اے سے بی میں لانے کی تجویز پر غور ہو گا جبکہ فواد عالم کی سی سے بی کیغٹگری میں ترقی ہو گی اس کے علاوہ محمد نواز، عمران بٹ اور زاہد محمود کے نام بھی زیر غور ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں