پاکستان نے زمبابوے کوجیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو ٹاس جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نےمقررہ 20اورز میں3وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دے دیا ، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر شرجیل خان 18رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔قومی ٹیم کپتان بابر اعظم رنز52 بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ محمدرضوان نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے91بنائے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج فیصلہ کن میچ کے لیے ہرارے کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close