شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کون کرے گا؟ مصباح الحق نے واضح کر دیا

ہرارے(آئی این پی)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں، آصف علی کو چیف سلیکٹر نے سکواڈ میں منتخب کیا،شعیب ملک کو لانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ بھی محمد وسیم کریںگے۔ زمبابوے کے خلاف تمام کھلاڑیوں کے لئے سیریز میں اچھا موقع ہے، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کنڈیشنز اور ٹیم دونوں میں فرق ہے،زمبابوے ٹیم جب کھیلتی ہے تو ان پر کوئی پریشرنہیں ہوتا بلکہ ا ن کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم پر پریشر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ موقع کی تلاش کرتے ہیں۔ ہرارے سپورٹس کلب کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی ہیں، یہاں بانس کچھ زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہواہے کوشش کریں گے اس ردھم کو جاری رکھیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں،آصف علی کو چیف سلیکٹر نے سکواڈ میں منتخب کیا،شعیب ملک کو لانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ بھی چیف سلیکٹر نے کرنا ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے اورٹیم کی ضرورت کے تحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close