بابراعظم نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کا لیجنڈ کو ن ہے؟ امپائر علیم ڈار نے غیر ملکی کھلاڑی کا نام لے لیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے دوسرے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو دنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قرار دے دیا۔امپائر علیم ڈار نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں ویرات کوہلی اور امپائر علیم ڈار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔علیم ڈار نے تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ کے ساتھ۔امپائر علیم ڈار کے اس ٹوئٹ پر پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ لیجنڈری کرکٹر اور لیجنڈری امپائر۔مادھو پٹیل نامی صارف نے کہا کہ ایک فریم میں دو بہترین شخصیت۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں