پی سی بی نے کوچنگ کی کتنی آسامیوں پر تقرری کا عمل شروع کر دیا؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز کے لیے 90آسامیوں پر تقرری کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔پی سی بی نے وعدہ کیا تھا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچرکی تنظیم نو سے سابق کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اوریہ اسی کی ایک مثال ہے۔ہر کوچ اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر اور انڈر 19کرکٹ ٹیموں کا ذمہ دار ہوگا۔بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ان کوچنگ رولز میں

ترجیح دی جائے گی، اس دوران پی سی بی لیول ٹوکوالیفائیڈ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر مدت ملازمت کے تحت کامیاب کوچز سے بھی ایک سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ متعدد مرتبہ یہ واضح کرچکا ہے کہ ہم سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنے قیمتی علم کے ذریعے کھیل کی ترقی میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مربوط نظام کے تحت کوچنگ رولز پر تقرریوں سینچلی سطح پر کرکٹ کو مزید تقویت ملے گی، پی سی بی اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزسیزن 21-2022کے آغاز سے قبل شہروں کی سطح پر کرکٹ کاآغاز کرنا چاہتے ہیں۔ندیم خان نے مزید کہا کہ فی الحال کرکٹ ایسوسی ایشنزکے کوچز سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 اور سینئر ٹیموں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکے۔ان آسامیوں پردرخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ30 اپریل بروز جمعہ مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست بنام سینئر جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پاکستان کرکٹ بورڈ مقررہ تاریخ کی شام 5 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھجوا سکتے ہیں۔ درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ سائز میں اپنیایک تصویربھی جمع کروانا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں