لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 2005ء میں کانپور میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ہندوستان کے خلاف اپنی یادگار سنچری کو ایک بار پھر یاد کیا ہے۔ آفریدی نے 46 گیندوں پر 102 رنز کے ساتھ ہندوستان کے باؤلرز کی میدان کے چاروں جانب ٹھکائی کی، پاکستان نے
مقررہ ہدف 7.5 اوورز پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا، بھارت نے اپنی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔قومی آل راؤنڈر جنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا، نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہندوستانی آف سپنر ہربھجن سنگھ کی گیند روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہوگئے جس کا انہیں آج تک افسوس ہے‘۔آفریدی نے 1996ء سے 2018ء کے درمیان پاکستان کی نمائندگی کی اور 27 ٹیسٹ ، 398 ون ڈے انٹرنیشنل اور 99 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں