برطانیہ میں شاندار کارکردگی، محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن (پی این آئی ) پاکستانی وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا ہے۔محمد رضوان نے انگلینڈ

کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال شان مسعود اور بابراعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020ء کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔محمد رضوان سے قبل فضل محمود، مشتاق احمد، آصف اقبال، حنیف محمد اور ماجد خان بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک ،وقار یونس اور وسیم اکرم بھی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں، سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں