بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

سنچورین (آئی این پی)پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں9وکٹوں سے شکست دیدی اور 4میچوں کی سیریز میں2-1کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے بڑا ہدف18اوورز میں1وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری صرف 49گیندوں پر اسکور کی جس میں 11چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔بابراعظم، محمد رضوان اور احمد شہزاد کے بعد

ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے،بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔محمد رضوان 47گیندوں پر 73رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو میچ میں شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی (کل)جمعہ کو کھیلا جائے گا۔بدھ کوسنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حسنین، شرجیل خان اور عثمان قادر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ فخر زمان، حارث رف اور آصف علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 108رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایڈن مرکرم 31گیندوں پر 4چھکوں اور6 چوکوں سے مزین 63رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد نواز کی وکٹ بنے۔جیارج لنڈے نے بھی 11گیندوں پر 22رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، فہیم اشرف نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ جینمن ملان بھی 55رنز بنانے کے بعد نواز کی دوسری وکٹ بن گئے۔کپتان ہنری کلاسن اور ایندائل فلکوایو کچھ خاطر خواہ کارکدگی نہ دکھا سکے اور بالترتیب 15اور 11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اختتامی اوورز میں راسی وین ڈر ڈوسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 34رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز 2وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے بڑے

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاور پلے میں 64رنز فراہم کیے۔ اس دوران محمد رضوان نے اور بابراعظم نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔میچ کے خاص بات کپتان بابراعظم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے صرف 49گیندوں پر اسکور کی جس میں 11چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔بابراعظم، محمد رضوان اور احمد شہزاد کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جب کہ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔پاکستان کی واحد وکٹ 197رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 59گیندوں پر 122رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ،بابر کی شاندار اننگز میں 15چوکے اور4چھکے شامل تھے۔پاکستان نے بڑا ہدف18اوورز میں1وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔محمد رضوان 47گیندوں پر 73رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،محمد رضوان کی اننگز میں5چوکے اور2چھکے شامل تھے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو میچ میں شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close