پاکستان سے پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آئی سی سی نے سزا سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ فیس کا 20

فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائی کرافٹ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا جب ٹائم الاؤنس کے بعد بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک اوور کی تاخیر کا مرتکب ہوئی۔آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ کے شق 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور کی تاخیر کے لیے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلاسن نے سلو اوور ریٹ کے جرم کو تسلیم کیا اور جرمانے کو قبول کیا اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔خیال رہے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 189 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی ٹیم نے محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت کامیابی سے تعاقب کیا۔ ا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close