جوہانسبرگ ( آن لائن ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری کم ترین اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابراعظم نے 165 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، ا?سٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ا?سٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی 200 سے
کم اننگز میں ہی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔کرس گیل نے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 162 اننگز کا سہارا لیا جب کہ بابر اعظم نے 165 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ شان مارش نے 180، ویرات کوہلی نے 184 اور ایرون فنچ نے 190 اننگز میں 6 ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔۔۔۔
کرکٹر حسن علی کی زندگی میں کون سی شہزادی آ گئی؟
کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی زندگی میں اب نیا کون آ گیا ہے؟ یہ سوال ان کے مداح کر رہے ہیں جنہوں نے تازہ خبر سنی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں حسن علی نےمداحوں کو خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ الحمدللہ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے اور وہ اپنی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اپنے پیغام میں حسن علی نے لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔ یہ باتمداحوں کے علم میں ہے کہ کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں