شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر آگئی، ٹی ٹونٹی سیریز ملتوی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) رواں سال پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین جون 2020 میں دو میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ میں کھیلی جانی تھی ‏تاہم اسے عالمی کورونا وبا کے خطرات کے باعث

ملتوی کردیا گیا تھا۔جس کے بعد اس سیریز کو رواں سال شیڈول کیا گیا تھا، تاہم آئی سی سی ورلڈکپ اور دیگر ٹورنامنٹس ‏شیڈول ہونے پر سیریز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ہولڈزورتھ کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک شرم کی بات ہے خاص طور ‏پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سال میں لیکن ہمارے پاس جولائی میں جنوبی افریقا کے خلاف تین اور ‏اگست میں زمبابوے کے خلاف پانچ میچز ہیں۔تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کے دورہ کی تاریخ کو دوبارہ سے ترتیب دیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close