قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کےکپتان کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے26 سالہ بابراعظم نے ہندوستان کے ویرات کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ویرات کوہلی اس وقت ایک روزہ رینکنگ میں نمبر کھلاڑی ہیں۔کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ویرات کوہلی2008 سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں نمبر ون کھلاڑی بن گئے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوہلی کے سب سے زیادہ پوائنٹس2019 میں 894 تھے تاہم ان کے پوائنٹس میں کمی آئی اوراب وہ857 پوائنٹس کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں نمبر ون کھلاڑی ہیں۔اب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم نے ان کے ریکارڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور2018 میں825 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگئے تھے۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کیلئے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کافی مفید ثابت ہوئی۔بابراعظم 228 رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ اسکورر رہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت852 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور افریقہ کیخلاف سیریز کے نمبر ابھی شامل نہیں ہوئے۔آئی سی سی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ آئندہ ہفتے جاری گا اور امید کی جاری ہے بابراعظم کوہلی سے نمبرون کھلاڑی اعزاز چھین لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close