پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ایک روزہ فیصلہ کن میچ، قومی ٹیم میں کون کونسی تبدیلیوں کا امکان ہے؟ بڑی خبر آگئی

سنچورین(پی این آئی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسر ا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔جو بھی ٹیم میچ جیتے وہ سیریز بھی جیت جائے گی ،تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔جنوبی افریقہ کے پانچ

اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوچکے ہیں جس کے باعث پاکستان کو آج کے میچ میں برتری حاصل ہوگی۔شاداب خان کی انجری کے بعد ان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ آصف علی کی جگہ حیدر علی کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close