جوہانسبرگ (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جنوبی افریقہ کی زمین پر سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
انہوں نے میچ میں 155 گیندوں پر 193 رنز بنائے۔ فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے اور 18 چوکے بھی شامل تھے۔اسی میچ میں فخر زمان نے اپنے دو ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔ ان سے پہلے تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے ظہیر عباس اور بابر اعظم شامل ہیں۔ انہوں نے 45، 45 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں