پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ، قومی ٹیم میں دو بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا

جوہانسبرگ (پی این آئی ) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ اور سیریز جیتنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کےلیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت پکی ہے جب کہ نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق کو بھی ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ کے میدان میں شیڈول دوسرے ون ڈے

کے لیے فاسٹ بائولر محمد حسنین اور مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ محمد حسنین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں 52 رنز کے عوض صرف 1 وکٹ حاصل کی تھی جب کہ آصف علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔ٹیم انتظامیہ نے ڈیبیو میچ میں ناکام رہنے والے دانش عزیز کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ میچ میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار شراکت کی بدولت میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی تھی اور میچ 5 اوورز پہلے ختم ہوتا نظر آرہا تھا لیکن بابراعظم اور امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے اور میچ آخری گیند تک پہنچ گیا اور پاکستان 3 وکٹوں سے کامیاب رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو محمد عرفان کے بعد سب سے لمبا بولر مل گیا اسلا م آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بائولر محمد عرفان کی طرح لمبے کھلاڑی کی انٹری ، بنگلہ دیش ٹیم کیخلا ف جونیئر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہو گئی ۔سلیبریشن کے دوران انھیں ہاتھ ملانے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کو چھلانگ لگانا پڑتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی شیعب جٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ویلکم کریں لمبے قد کے ایک اور بولر کو پاکستان کی جونیئر

انٹرنیشنل کرکٹ میں ۔۔انکا کہنا تھا کہ محمد عاصم قومی کرکٹ جونیئر ٹیم میں بنگلہ دیش کیخلاف سریز میں شامل کر لیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان کی قد کی لمبائی چھ فٹ اور نو انچ ہے جبکہ وہ 140کی سپیڈ سے گیند پھینکتے ہیں ۔ ان کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے ۔ قومی ٹیم میں سب سے لمبے محمد عاصم لمبے قد کے بولر محمد عاصم انڈر 19 میں فاسٹ بولر کے طورپر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم محمد عرفان اس سے قبل سب سے لمبے کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے ۔ ان کی قد کی لمبائی سات فٹ اور دو انچ ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close