بڑے کرکٹر کو کورونا کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا

نئی دہلی ( آ ن لائن )بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چھ دن بعدہسپتال منتقل کر دیا ۔ بھارتی لیجنڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور امید ہے کہ چند دنوں بعد گھر واپس آجاؤں گا۔چھ روز قبل جب سچن ٹنڈولکر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔انہوں نے لکھا تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نا صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close