پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سنسنی خیز میچ کی تفصیل جانیئے

کراچی (آئی این پی )پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 17.1 اوورز میں 118 رنز آل آٹ بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے ایلکس

ہیلز 47 رنز بناکر نمایاں رہے، پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی نے ہدف 17.1 اوور میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور کی جانب سے کوہلر 46 اور حیدر علی 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ ظفر گوہر اور لیوئس گریگوری کی جگہ فواد احمد اور پال اسٹرلنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔اب تک کے کھیلے جانے والوں میچوں میں تقریبا ہر کپتان نے ٹاس جیتنے پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور مسلسل 10 میچوں میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی کامیاب رہی ہے۔ پہلے میچ میں بھی کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا ہدف باآسانی 19 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close