فاسٹ بائولر راشد خان لاہور قلندر سےکیوں دستبردار ہو گئے؟ افغانستان روانگی کی وجہ کیا ہے

لاہور (آن لائن) ملک میں جاری پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والی ٹیم لاہور قلندر کے ایک فاسٹ بائولر راشد خان واپس وطن روان ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ راشد خان افغانستان میں ہوم سیریز کھیلنے کے لئے گزشتہ روز کراچی سے افغانستان روانہ ہوئے جس سے لاہور قلندر کو ایک شدید دھچکا لگا ہے راشد خان کا کہنا

ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تمام میچز کھیلنے کے خواہشمند تھے تاہم وہ اب اگلے سال پی ایس ایل 7 میں شرکت کریں گے اور میچز کھیلیں گے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 6 کے آئندہ ہونے والے میچز میں دستیاب نہیں ہونگے۔ جس کا انہیں افسوس ہے۔ ۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ چھٹا سیزن، آج کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے خبر آگئیکراچی (پی این آئی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6 میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں چار میچز میں لاہور قلندراور ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہا ۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ لاہور قلندر نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کوشکست دی تھی۔ پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی کراچی (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ 2021ء کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی جانب سے فل سالٹ اور ایلکس ہیلز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز بنائے تاہم محمد عمر نے فل سالٹ کی وکٹ حاصل کرکے سلطانز کو پہلی کامیابی دلا دی۔ کارلوس بریتھویٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو

رلی روسو کے ہاتھوں کیچ کروایا۔شاہد آفریدی بیٹنگ میں ناکام رہے لیکن اپنے پہلے ہی اوور میں ہیلز کی وکٹیں اڑا دیں، آصف علی 9 رنز بنا کر آفریدی کا دوسرا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں 1 رن بنانے والے افتخار احمد کو بھی رن آئوٹ کیا، حسین طلعت چھکا لگانے کی کوشش میں خوشدل شاہ کا شکار بنے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 اوورز میں 6 وکٹیں 74 رنز پر گنوا دی تھیں تاہم لوئیس گریگوری نے فہیم اشرف کے ساتھ ملکر سکور 111 رنز تک پہنچایا،براتھویٹ نے فہیم اشرف کو آؤٹ کیا جنہوں نے 22 رنز بنائے۔لوئیس گریگوری نے 19 ویں اوور میں سہیل تنویر کے اوور میں ایک چھکا اور3 چوکے مار کر سکور برابر کردیا ،گریگوری 1 رن کے فرق سےاپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے لیکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلائی، ظفر گوہر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ملتان سلطانز کے بریتھویٹ اور شاہد آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کرس لین صرف ایک رن بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان اورجیمز ونس نے محتاط

انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن جیمز ونس 16 رنز بنا کرفہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان نے اپنی فارم کابھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی، رائلی روسوو نے 25 رنز بنا کر 87 کے مجموعے تک ساتھ ضرور دیا، صہیب مقصود ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی پہلی وکٹ بن گئے،خوشدل شاہ بھی صرف 7 رنز سکور کرسکے، محمد رضوان 71 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد وسیم کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم شاہد آفریدی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کا موقع حاصل کیا تاہم کارلوس براتھویٹ نے چوکا لگا انکی امیدیں ختم کردیں۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ محمد وسیم نے اپنے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں،گریگوری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close