نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ ،سبزی والے ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباداقبال سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ مشہور ٹک ٹاک سٹارجوشی (سبزی والے)کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی۔لیگ میں چار ٹیموں نے شرکت کی جن کے کپتان علی بٹ، جوشی، ندیم نانی والا اور عمر بٹ تھے۔ٹورنامنٹ میں مشہور ٹک ٹاکرز، فلم،ڈرامہ

،فیشن ڈیزائنرز،میک اپ آرٹسٹ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے انورستاروں نے بھی شرکت کی۔ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم، ڈی جے بٹ، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیز، ایمان ہادی، صائم کے علاوہ شائقین کرکٹ بھی موجود تھے۔لیگ میچز میں چاروں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے اور آخر میں علی بٹ اور جوشی کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جسے جوشی کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔لیگ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے میچز دیکھے اوران کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔انہوں نے ٹک ٹاکرز لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم نے انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ اداکیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں