کراچی(آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے میچ سے قبل ٹیموں نے نیشنل ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن ہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلیمیچ کےآغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور ا?فیشلز میدان میں ایک
ساتھ جمع ہوئے اور علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھلاڑی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خاموشی اختیار کی، بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھی۔۔۔۔ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریف، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، تیسرے میں دھاندلی کا واویلا ؟اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی،ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے، این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟۔اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ ۔انہوں نے کہاکہ یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟قوم ان بے نامی کرداروں سے خوب واقف ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہی کردار ہیں جو کہتے تھے “لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں”۔انہوں نے کہاکہ جو الیکشن یہ جیتیں وہ شفاف، جہاں ہاریں وہاں دھاندلی کا شور،عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں یہ جیتے ہیں وہاں پر بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی ۔ شبلی فراز نے کہاکہ دھونس،دھمکی، دھاندلی ہمیشہ سے ان کا شیوہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟
۔انہوں نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں