بڑی کامیابی مل گئی، پی ایس ایل 6، بین الاقوامی ائر لائن پشاور زلمی کی آفیشل ائر لائن بن گئی

پشاور(آئی این پی)پی ایس ایل 6سے قبل پشاور زلمی اور ترکش ائیرلائن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے،ترکش ائیرلائن پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل ایئر لائن پارٹنر بن گیامیڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20فروری 2021سے شروع ہونے

والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ترکش ائیر لائن کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اورترکش ائیرلائن کے برہان نے لاہور میں اسپانسرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترکش ائیرلائن کے ساتھ اسپانسرشپ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ پشاور زلمی کی ترکش ائیرلائن کے ساتھ شراکت کا پہلا سال ہے اور میں ترکش ائیرلائن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔۔۔۔ ’’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت کے پارری ہو رہی ہے ‘‘ اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد جشن منانے کی ’پارری‘ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’پارری‘ کی طرز پر ویڈیو بنا کر سیریز میں فتح کا جشن منا ری ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حسن علی کی اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی گروپ فوٹو کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں اور انہوں نے ’فاتح‘ کا بورڈ بھی پکڑ رکھا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی کرکٹر حسن علی موبائل تھامے پارری گرل کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم

ہے اور ہم سیریز جیت کے پارری کر رہے ہیں‘۔جیسے ہی حسن علی کا جملہ ختم ہوتا ہے پوری ٹیم جشن منانے کے انداز میں شور مچانا شروع کردیتی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن دی گئی ہے ’یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close