پاکستان سپرلیگ، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، اسٹیڈیم کے اطراف اور شہر میں ٹریفک کیسے رواں دواں رہے گی؟ جانیئے

کراچی(این این آئی)کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹریفک پلان جاری کردیا جس کے تحت اسٹیڈیم کی جانب بڑھنے والی تمام سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20 فروری سے 7 مارچ تک پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز کھیلے جائیں گے۔

اس دوران شہر میں بڑے پیمانے پر ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق عام ٹریفک کو لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر کے پاس اسٹیڈیم روڈ مڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کے ذریعے ہی اپنی منزل کی جانب جاسکے گی۔ نشینل اسٹیڈیم کا فلائی اوور بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔شارع فیصل پر کارساز سے اسٹیڈیم سگنل تک سڑک چھوٹی پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے کھلا رہے گا مگر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو کارساز سے اسٹیڈیم کی جانب مڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جوہر موڑ سے ڈالمیا روڈ بھی اسٹیڈیم سگنل تک چھوٹی پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے کھلا رہے گا مگر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو کارساز سے اسٹیڈیم کی جانب مڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک پر مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پلان کے مطابق کوئی بھی ٹرک یا بڑی گاڑی کو سہراب گوٹھ سے نیپا کی جانب، لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر کی طرف، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی جانب، کارساز سے اسٹیڈیم اور جوہر موڑ سے نیو ٹان کی جانب بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس صورت میں شہر کے اندر ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے محفظ راستے شارع فیصل، شاہراہ پاکستان اور یونیورسٹی روڈ ہی بچ جاتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے عوام سے

گزارش کی ہے کہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کو کسی بھی روڈ، سروس روڈ یا فٹ پاتھ پر پارک نہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں