’’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت کے پارری ہو رہی ہے ‘‘

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد جشن منانے کی ’پارری‘ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر

وائرل ہونے والی ’پارری‘ کی طرز پر ویڈیو بنا کر سیریز میں فتح کا جشن منا ری ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حسن علی کی اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی گروپ فوٹو کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں اور انہوں نے ’فاتح‘ کا بورڈ بھی پکڑ رکھا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی کرکٹر حسن علی موبائل تھامے پارری گرل کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت کے پارری کر رہے ہیں‘۔جیسے ہی حسن علی کا جملہ ختم ہوتا ہے پوری ٹیم جشن منانے کے انداز میں شور مچانا شروع کردیتی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن دی گئی ہے ’یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close