جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر زاہد محمود نے دھاک بٹھا دی

لاہو ر(این این آئی)جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان ٹیم کے اسپنر زاہد محمود نے عمدہ کارکردگی سے اپنی دھاک بٹھا دی۔انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے زاہد محمود کی آئی سی سی نے بھی تعریف کی۔زاہد محمود کے شاندار اسپل کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر

شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے لکھا کہ انٹرنیشنل کیریئر کا زبردست آغاز ہے۔زاہد محمود نے پہلے ہی اوور میں دو بلے بازوں کو چلتا کیا اور 4 اوورز کے کوٹے میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ او ر حار ث رف کو ڈراپ کر کے حسن علی اور آصف علی کو شامل کیا گیا جب کہ زاہد محمود نے ڈیبیو کیا۔۔۔۔ قوم سے دعاؤں کی اپیل، علی سدپارہ اورغیر ملکی کوہ پیمائوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا سکردو/اسلام آباد(آئی این پی)غیر ملکی کوہ پیمائوں اور محمد علی سدپارہ کی تلاش کیلئے کے ٹو پر دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا مگرلاپتا کوہ پیمائوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ،8 ہزار میٹر کی بلندی پر موسم قدرے بہتر رہا، ریسکیو ٹیم میں چار مقامی کوہ پیما اور پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے، وزیراعظم اور آرمی چیف صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں۔کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی مہم میں نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو انتہائی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس نہیں پہنچ سکے۔علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیمائوں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور

تیزہواں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔آرمی کے ہیلی کاپٹر نے 7000میٹر کی بلندی تک پرواز کی اور واپس سکردو لوٹ گئے۔ مہم جوئی میں علی سد پارہ کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سد پارہ بھی موجود تھے جو آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونے پربحفاظت کیمپ ون میں پہنچ گئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونے کے باعث مشن آسان نہیں ہے۔کوہ پیمائوں کی واپسی کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے، علی سدپارہ کی بحفاظت واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close