پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کب سے ہو گا؟ ایس او پیز کے تحت ٹکٹ کیسے فروخت ہوں گے؟

لاہور (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج بروز ( پیر ) سے ہوگا، کوویڈ پروٹوکول کے تحت تمام ٹکٹس صرف آن لائن ہی فروخت ہوں گے۔اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وسیم خان کا

کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقن ٹیم کی آمد کا بہت مشکور ہے، پاکستان بھی مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا جائے گا، جنوبی افریقا کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں امید ہے دورہ ہوگا۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا کہ پی ایس ایل گانے کچھ لوگ پسند کررہے ہیں لیکن گانے کو بعض لوگ پسند نہیں کررہے، ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہے، افتتاحی تقریب کے حوالے سے کوشش ہے کہ ہائی کوالٹی پروڈکشن کریں اور اچھی افتتاحی تقریب ہو، کوئٹہ میں بھی فلمنگ کی گئی ہے، ترکی کے اندر بھی افتتاحی تقریب شوٹ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہے ریکارڈنگ میں اچھی تقریب شائقین کو دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں جو بکی گرفتار کیا گیا اس پر تحقیقات جاری ہیں، جس نے بھی کارڈ ایشو کیا سب سے تحقیق کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اپنی مدت ملازمت میں اضافے کے سوال پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی انجوائے کررہا ہوں، میں تو چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ مزید کام کروں،بورڈ آف گورنرز کی مرضی ہے میرا تو ارادہ ہے یہاں رہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں صرف نوجوانوں کو نہیں بلکہ سب کو موقع دیا جا رہا ہے، پلیئر پاور کا ایشو نہیں، نوجوان لڑکے اچھی کارکردگی دکھا کرسامنے آرہے ہیں، پاکستان ٹیم کا بینچ مضبوط ہے، پلیئر پاور کا اب کوئی سین نہیں۔وسیم خان نے کہا کہ اس سال انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان

آرہی ہے، اگلے سال آسٹریلیا اور دیگر بڑی ٹیموں کو بھی لانے کی کوشش کریں گے کہ وہ پاکستان آئیں، پاکستان میں مکمل کرکٹ بحال کریں گے، کوڈ کی وجہ سے سیریز متاثر نہ ہوئیں تو مزید ٹیمیں آسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close