سوالیہ نشان لگ گیا، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پاکستان سے باہر کیوں؟ چھٹے ایڈیشن کی تقریب کراچی کے بجائے کس دوست ملک میں ہو گی؟

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی،پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے

مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔۔۔۔ میرپور میں کھاڑک کے مقام پرکھاڑک کرکٹ سپرلیگ کی افتتاحی تقریب، بیرسٹر سلطان محمود کا بطور مہمان خصوصی خطاب میرپور(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے بچوں اور نوجوانوں میں مقابلے کی مثبت فضاء جنم لیتی ہے اوران میں آگے بڑھنے کو شوق پیدا ہوتا ہے۔میں خود بھی اپنے اسکول کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا ہوں اور ہمارے قائد عمران خان بھی کرکٹ سے سیاست میں آئے۔ میرپور میں مقامی سطح پرکھاڑک کرکٹ سپر لیگ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔غیر نصابی سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں سے بچوں اور نوجوانوں میں مثبت رجحانات فروغ پاتے ہیں۔ اسلئے ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی حکومتی اور نجی دونوں سطح پر کی جانی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے بہتر مواقع بھی میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے

میرپور میں کھاڑک کے مقام پرکھاڑک کرکٹ سپرلیگ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب کی صدرارت میرپور اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر پہلوان راسب نے کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھاڑک کرکٹ سپر لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں کھاڑک سپر لیگ کی کٹس بھی تقسیم کیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح آزاد کشمیر سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے اور انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر اسکے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سے آزاد کشمیر میں بہتر کھلاڑی سامنے آئیں اور وہ پاکستان کی قومی ٹیم کا بھی حصہ بن سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close