میرپور میں کھاڑک کے مقام پرکھاڑک کرکٹ سپرلیگ کی افتتاحی تقریب، بیرسٹر سلطان محمود کا بطور مہمان خصوصی خطاب

میرپور(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے بچوں اور نوجوانوں میں مقابلے کی مثبت فضاء جنم لیتی ہے اوران میں آگے بڑھنے کو شوق

پیدا ہوتا ہے۔میں خود بھی اپنے اسکول کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا ہوں اور ہمارے قائد عمران خان بھی کرکٹ سے سیاست میں آئے۔ میرپور میں مقامی سطح پرکھاڑک کرکٹ سپر لیگ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔غیر نصابی سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں سے بچوں اور نوجوانوں میں مثبت رجحانات فروغ پاتے ہیں۔ اسلئے ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی حکومتی اور نجی دونوں سطح پر کی جانی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے بہتر مواقع بھی میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں کھاڑک کے مقام پرکھاڑک کرکٹ سپرلیگ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب کی صدرارت میرپور اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر پہلوان راسب نے کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھاڑک کرکٹ سپر لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں کھاڑک سپر لیگ کی کٹس بھی تقسیم کیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح آزاد کشمیر سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے اور انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر اسکے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سے آزاد کشمیر میں بہتر کھلاڑی سامنے آئیں اور وہ پاکستان کی قومی ٹیم کا بھی حصہ بن سکیں۔۔۔۔ نواز شریف وطن واپس کب آئیں

گے؟ بالآخر ن لیگ نے خاموشی توڑدی فیصل آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے ضرور وطن واپس آئیں گے لیکن حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ان کو لا سکے۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ کہا جارہا ہے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کی تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے، آج ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم کتنے دن پہلے کہا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے؟ کہا ہے وہ ٹائگر فورس جو انہوں نے مہنگائی کم کرنے کےلیے بنائی تھی؟ ‘رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ’ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آئین کے مطابق پر امن احتجاج کرے گی، ہمار مقصد ووٹ لینا نہیں ،ووٹ کو عزت دلانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close