کھیل کے میدان سے بڑی خبر، پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کے بعد پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔ پشاور زلمی کے علامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے لیے مہندر پال سنگھ کو پشاور زلمی کا اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیا گیا۔ جاوید آفریدی نے

مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ مہندر پال سنگھ نے کہا کہ زلمی فیملی کا حصہ بننے پر ان کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ مہندر پال سنگھ کا شمار پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔ کک باکسنگ میں پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبی نے روایتی بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو پہلے منٹ میں ناک آؤٹ کر دیا کوئٹہ/سنگاپور (آن لائن )مکس مارشل آرٹس کے ایک مقابلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبی نے روایتی حریف انڈیا کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دے دی۔جمعہ کو سنگاپور کے انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ولورین کے نام سے جانے والے28 سالہ احمد مجتبی نے انڈین کھلاڑی کو پہلے منٹ میں ہی ناک آٹ کیا اور ون چمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ کو یادگار بنادیا۔احمد مجتبی نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا۔ مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبی کی جیت کا اعلان کیا۔اس شاندار فتح کے ساتھ احمد مجتبی نے اپنے کیریئر کے ریکارڈ کو بھی بہتر کرکے 2 –

10 کردیا۔ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی سطح پر مکس مارشل آرٹس کا مقابلہ نومبر 2019میں ہوا تھا جس میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو نے پاکستانی فرقان چیمہ کو شکست دی تھی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے احمد مجتبی نے 2013 سے عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ انہوں نے ابتدائی سات مقابلوں اور ابتدائی چار سالوں میں ناقابل شکست رہ کر مکس مارشل آرٹس کی دنیا میں شہرت کمائی۔احمد مجبتی کا گزشتہ تین سالوں میں یہ پہلا مقابلہ ہے۔ مارچ 2018 میں انہوں نے آخری میچ کھیلا تھا۔یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبی نے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی جیت کر پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔احمد مجتبی کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔مقابلے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی پاکستانی کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر احمد مجتبی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تو وطن واپسی پر وہ خود ایئر پورٹ پر جاکر ان کا استقبال کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close