راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقہ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بلال نامی بکی کو گرفتارکرلیاگیاکرکٹ بورڈ انتظامیہ نے بکی کوایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلال نامی ایک بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلال
کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہے اور وہ ’ڈی جے کارڈ‘ استعمال کرکے پنڈی سٹیڈیم کے اندر آگیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بلال کوایف آئی ایکے حوالے کردیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سٹے باز پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر سٹے بازی کررہے تھے، ممکنہ طور پر نیٹ ورک کی کڑیاں بھارتی مافیا سے ملتی ہیں۔ زیر حراست شخص بلال گرائونڈ سے دبئی میں نیٹ ورک کو میچ ،پچ اور موسم کے بارے میں فون پر براہ راست معلومات فراہم کررہا تھا، بلال نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،اسے صبح سے مانیٹر کیا جارہا تھا اور لنچ کے بعد حراست لے کر ایف ا?ئی اے کے حوالے کیا گیا۔۔۔۔ گوادر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل، ہر طرف چرچے گلگت (پی این آئی )صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کردیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئرکریں ۔ ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے دنیائے کرکٹ میں ختم بھی نہیں ہوئے تھے کہ اب پاکستان کے ایک اور کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں، اس میدان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ گرانڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق
رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم ہے تو بتایا جائے جس کے بعد بھارتی شہری بھی خاموش نہ رہ سکے اور دھرم شالا سٹیڈیم کی تصاویر آئی سی سی کو بھیجنا شروع کردیں لیکن کرکٹ کی عالمی باڈی کے دل میں بھارتیوں کی بھیجی کوئی تصویر نہ اتر سکی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو بتایا جائے۔جہاں صارفین نے بہت سے دیگر اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کریں وہیں گلگت بلتستان میں موجود ایک خوبصورت گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سابق فاسٹ بولر عمر گل نے پسان کے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور حکام سے اس کو مناسب کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے لئے اپیل کی۔قبل ازیں پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، استصویر کے کیپشن میں کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورٹ سٹیڈیم قرار دیا ہے۔لکھا کہ وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں