موجودہ جنریشن کا بہترین بلے باز کون؟ بابراعظم نے ویرات کو ہلی کو شکست دیدی

لاہور (پی این آئی) موجودہ جنریشن کا بہترین بلے باز کون، بابر اعظم نے آئی سی سی پول میں ویرات کوہلی کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بہترین کور ڈرائیو کے معاملے میں موجودہ جنریشن کے سب سے بہترین بلے باز کے انتخاب کیلئے ایک آن لائن سروے کا انعقاد کیا گیا۔ سروے

کے دوران لوگوں سے پوچھا گیا کہ بابر اعظم، ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔اس سروے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بہترین کور ڈرائیو کے معاملے میں موجودہ جنریشن کا سب سے بہترین بلے باز کا اعزاز مل گیا۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابلے میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی 46 عشاریہ 9 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 7 فیصد ووٹوں کیساتھ تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ صرف 1 فیصد ووٹ کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close