پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(پی این آئی)پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان نے کچھ دیر پہلے تک 16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے ہیں۔

عمران بٹ 15 رنز بنانے کے بعد کیشو مہاراج کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے، جبکہ اظہر علی کوئی رن بنائے بغیر مہاراج ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔عابد علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھ رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔اس وقت کریز پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم موجود ہیں۔ جمعرات کو کھیلے جا رہے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔‘جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان نے پہلے میچ کے 17 رکنی فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا اور کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ کپتان بابر اعظم کے پاس پنڈی ٹیسٹ میچ جیت کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ پاکستان نے 88 رنز کا تعاقب تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستانی سپنرز نے میچ جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔فواد عالم نے 220 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی ٹیسٹ کیریئر کی تیسری اور ہوم گراؤنڈ پر پہلی سنچری تھی۔ وہ 109 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں