پاکستانی کھلاڑی راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی

کراچی( این این آئی)راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلے میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کوشکست دے دی۔راشد نسیم کا سال20 21 کا پہلا اورانفرادی طور پر64 واں ریکارڈ منظور کرلیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی۔ راشد نے گزشتہ سال 20 ریکارڈز بنائے تھے۔دوسری جانب راشد نسیم کی

اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز قائم کر چکی ہے، اس مرتبہ راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159 مارشل آرٹس ککس مار کرعالمی ریکارڈ بنا کر بھارتی کھلاڑی کو شکست دی، نرائن نے138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ گنیز ورکڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے کارنامہ کی تفصیلات ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں، راشد نسیم کو بروس لی آف پاکستان کے لقب سے نوازا گیا ہے، گنیزورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم سے خصوصی طورپررابطہ کیا، دریں اثنا راشد نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈزکی سینچری بناناچاہتا ہوں، سرکاری سطح پرسرپرستی سے خواب پورا ہو سکتا ہے۔۔۔۔ پی سی بی کا کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کراچی(این این آئی) پی سی بی نے کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے مختلف کمپنیز سے رابطے کیے جارہے ہیں، ویکسین لگائے جانے کے بعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے آفیشلز کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی بورڈ نے فروری کے آخر تک کرکٹرز کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں پہلے مرحلے میں عوام کو مفت کوروناوائرس کی ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا گیا وزیراعظم کے معاون

خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ سائینو فارم کی پانچ لاکھ خوراکوں کے علاوہ آسٹرا زینکا کی تقریبا 70 لاکھ خوراکیں بھی پہلے مرحلےمیں میسر آجائیں گی جو کہ عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ویکسین کے حوالے سے ڈرائیو کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائینو فارم کی پانچ لاکھ خوراکیں کے علاوہ آسٹرا زینکا کی تقریبا 70 لاکھ خوراکیں بھی پہلے مرحلے میں میسر آجائیں گی ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کہ آسٹرازینکا عوام کو مفت دی جائیں گی۔ ویکسین کا آغاز ہیلتھ کیئر ورکرز سے کیا جائے گا۔”سائنوفارم” کی 5 لاکھ ویکسین کے ذریعے ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کے بچاو کے لئے مہم کا آغاز اگلے ہفتے سے کر رہے ھیں۔ اس کے ساتھ خوشخبری ھے کہ “ایسٹرا زینیکہ” کی ویکسین کی 60 سے 70 لاکھ dose پاکستان کو بذریعہ COVAX اسی سہ ماھی میں دستیاب ہو گی۔ اس کا آغاز فروری میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close