کراچی (پی این آئی) دنیا کے مشہور ریسلر جون سینا اس سال جولائی میں پاکستان آئیں گے ، تمام معاملات طے پاگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جون سینا رواں سال جولائی کے مہینے میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں کے ایونٹ ’رنگ آف پاکستان‘ میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے ، اس سلسلے میں ایونٹ منتظمین اور
ریسلر کے مابین تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے دنیا کے کئی دیگر مشہور ریسلرز کے ساتھ بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے جس کے بعد رنگ آف پاکستان میں دیگر کئی عالمی ریسلرز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ پہلوان کشتیوں کے لیے ہو جائیں تیار، سپر کبڈی لیگ کے بعد پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا گیا، کب منعقد ہو گی، جانیئے سپر کبڈی لیگ کے بعد پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا گیا، کب منعقد ہو گی، جانیئے، سٹرابری سپورٹس نے پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا. یہ لیگ بھی سٹرابری سپورٹس کی ملکیت ہے جنہوں نے اس سے پہلے سپر کبڈی لیگ متعارف کروائی تھی. ریسلنگ دنیا کے قدیم ترین سپورٹس میں شامل ہیں. عوام میں مقبول یہ کھیل 1896 سے اولمپکس کا حصہ بنا.اور پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کر گیا۔۔ گو کہ اس سر زمین سے اس تعلق کئی سو سال پرانا ہے۔ لیگ کا پہلا سیزن اگلے برس کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے منعقد کیا جائے گا. لیگ مختلف شہروں کی ٹیم پر مشتمل ہو گی۔ سٹرابری سپورٹس کے بانی، حیدر علی داؤد نے اس موقع پر کہا کہ “یہ پاکستان میں کھیلوں کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے. ہم ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ایک بہت ہی قدیم کھیل میں ایک بار پھر پیش کیا جائے گا. ریسلنگ کا پاکستان کی تہزیب سے بہت گہری تعلق ہے. لیگ میں اعلٰی کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کھیل کو نمایاں کیا جائے گا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ “ہمیں اس لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اس کی وجہ سے ریسلنگ کےکھیل کو مقبولیت حاصل ہو گی اور ساتھ ہی اسے کمرشل سپورٹ بھی ملے گی. ہمیں یقین ہے کہ سٹرابری سپورٹس کے ساتھ مل کے ہم ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں